English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھولنے کا اعلان

القمر

 کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کی ڈھائی ماہ کی طویل بندش 14 فروری کو ختم کردی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پیر 14 فروری 2022 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے ان تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آر ایل این جی استعمال کرتے ہیں۔

گیس کی فراہمی 14 فروری سے صبح 8:00 بجے سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل تھی۔

اعلان شدہ شیڈول سے ایک روز قبل صرف ان سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے جو آر ایل این جی پر چل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے