English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: آسٹرا کا راکٹ کے ذریعے 4 سٹیلائٹس کو مدار میں لے جانے کا تجربہ ناکام

القمر

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کی راکٹ لانچنگ کمپنی کا راکٹ کے ذریعے 4 سٹیلائٹس کو مدار میں لے جانے کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا جس سے چاروں سٹیلائٹس بھی ضائع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر فلوریڈا میں ایئرو اسپیس کمپنی ’’آسٹرا‘‘ کا پہلا سٹیلائٹس لانچنگ تجربہ ایلانا-41 مشن کیپ کینویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے کیا گیا جو ناکام رہا۔

6 سال قبل وجود میں آنے والی ایئر اسپیس کمپنی آسٹرا کے 43 فٹ لمبے راکٹ نے مار ہونے کے بعد فضا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم 3 منٹ بعد راکٹ ہچکولے کھاتے ہوئے نیچے اور کبھی اوپر کی جانب پرواز کرنے لگا۔

اپنی پرواز کے دوسرے مرحلے میں منزل مقصود کی جانب سفر جاری رکھنے کے بجائے راکٹ گھومنے لگتا ہے اور سٹیلائٹ کو مدار میں پہنچانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔

آسٹرا کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق معلومات جمع کر رہے ہیں جس کی بنیاد پر آئندہ کیے جانے والے تجربات کو محفوظ اور کامیاب بنائیں گے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post امریکا: آسٹرا کا راکٹ کے ذریعے 4 سٹیلائٹس کو مدار میں لے جانے کا تجربہ ناکام appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے