English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتہاپسند یہودیوں کا مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: انتہا پسند یہودیوں کے مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اوراپنی عبادت کرتے ہیں۔

انتہاپسند یہودی تنظیم کے ایک کارندے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کوفتح کرنا ہے جس پرہمارا حق ہے۔مسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اورتمام دیگرشناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں۔

فلسطینیوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پرشدید غصے کا اظہارکیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پرعبادت کے حق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

غیرمسلم مسجد اقصیٰ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کرسکتے۔

اسرائیل نے 1967 سے مشرقی بیت المقدس پرقبضہ کر رکھا ہے۔اسرائیلی فوجی اکثر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کوتشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی بھی عائد کرتی رہتی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post انتہاپسند یہودیوں کا مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے