ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے صومالی ہم منصب عبدی سعید موسے علی سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔
وزارت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق میٹنگ کے دوران وزیر موسے علی نے ترکی کی جانب سے نئی قسم کی کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ مقامی ویکسین ٹرکو واک کی ترقی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران، وزیر چاووش اولو نے صومالیہ میں 9 تا10 فروری کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا۔
میٹنگ میں، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو واپس دھکیلنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر چاووش اولو نے ان 5 صومالی شہریوں سے اظہار تعزیت کیا جو اِپسالا کے قریب شدید سردی سے ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی حرکات ناقابل قبول اور غیر اخلاقی ہیں، جس پر یورپی یونین نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا، اور ترکی انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اٹھاتا رہے گا۔
وزیر موسے علی نے اس سانحے سے بچ جانے والے اپنے شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر موسے علی نے بھی تصدیق کی کہ وہ 11تا13 مارچ کو منعقد ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔
