English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس، مغربی ممالک کے حکام اور میڈیا یوکیرین کے گرد مصنوعی کشیدگی پیدا کر رہے ہیں

القمر

روس نے  ’کسی بھی لمحہ یوکیرین پر قبضہ کیا جا سکتا ہے‘ دعوی کے برخلاف  اپنے بیان میں کہا  ہے کہ مغربی ممالک کے عہدیدار اور میڈیا  یوکیرین کے اطراف میں مصنوعی  کشیدگی کو شہہ دینے کے لیے  ایک چال چل رہے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں "روس کے تحفظ کی ضمانتوں کے جائز مطالبات کو بدنام کرنے کے لیے ماسکو کے خلاف ایک مربوط معلوماتی حملہ کیا جا رہا ہے۔ مغربی ممالک کے حکام اور میڈیا نے یوکرین کے گرد مصنوعی تناؤ بڑھانے کی سازش شروع کر رکھی ہے۔”

دریں اثنا، کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر پوتن اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان آج شام ٹیلی فون رابطے کا  منصوبہ ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ امریکی فریق کی درخواست پر ولادیمیر پوتن اور متحدہ  امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے درمیان 12 فروری کو ٹیلی فون پر بات چیت کی منصوبہ بندی کی گئی  ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے