ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا آپریشن،1 فلسطینی نو عمر ہلاک

غرب اردن کے ایک دیہات میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ ایک فلسطینی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج  گزشتہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ایک فلسطینی کے خلاف آپریشن کر رہی تھی۔

 اسرائیلی بارڈر پولیس نے بتایا کہ  محمد ابو صلاح کے گھر کو مسمار کیا گیا کیونکہ اس نے دیگر فلسطینیوں کے ساتھ مل کر غرب اُردن میں ایک یہودی بستی پر خونریز حملہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے آپریشن کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے پتھراؤ  بھی کیا۔

اسرائیلی فوج نے اس کے جواب میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نو عمر فلسطینی ہلاک اور کم از کم دس دیگر زخمی ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں