English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران نےخلیج بصرہ میں دو آئل ٹینکروں پر قبضہ کر لیا

القمر

 پاسبان انقلاب ایران کی فوج نے خلیج بصرہ میں  پندرہ ہزار لیٹر غیر قانونی ایندھن لے جانے کے بہانے دو ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی سے  بات چیت کرتےہوئے صوبہ ہر مز گان کے جج مجتبی کاہرامانی نے بتایا کہ خلیج بصرہ میں غیر قانونی ایندھن سے بھرے دو ٹینکروں کو ہماری فوج  نے قبضے میں لے لیا ہے۔

کاہرامانی نے بتایا کہ اسمگلر اس  ایندھن کو قریبی ممالک لے جانا چاہتے تھے مگر ہماریہ خفیہ ایجنسی اور بحری قوتوں کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں اس غیر قانونی تجارت کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے