English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

القمر

لاہور میں دو گروہوں کے درمیان دیوار کی تعمیر کے تنازع پر جھگڑا کے دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

واقعہ صوبائی دارالحکومت کے فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کنٹونمنٹ عیسیٰ سکھیرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک دستہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں بعض افراد زیادہ زخمی ہیں۔ سی سی پی او نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے