خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے ہیں۔ حاجی خیال زمان کی وفات پر مختلف شخصیات نے اظہارافسوس کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں اپنا فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کیلئے شدید علالت کے باوجود شرکت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اپنے رکنِ قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کربےحد افسردہ ہوں۔ میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کےباوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتےہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا۔میری دعائیں اور ہمدردیاں انکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔ pic.twitter.com/g3brSZ2tDd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 14, 2022
حاجی خیال زمان حلقہ این اے 33سے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ دوبار الیکشن 2013 اور الیکشن 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا کہ خیال زمان اورکزئی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین
وہ ہمارے ایک پیارے دوست، ساتھی اور تحریک انصاف کے مخلص راہنما تھے – pic.twitter.com/aK8kgz7ucA— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 14, 2022
خیال رہے کہ ایم این اے حاجی خیال زمان گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ایم این اے خیال زمان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انکی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا pic.twitter.com/9xf4hZM9mE— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 14, 2022
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ خیال زمان اورکزئی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین وہ ہمارے ایک پیارے دوست، ساتھی اور تحریک انصاف کے مخلص راہنما تھے۔
We announce with great sorrow that the Parliamentary Secretary of Petroleum Division Member of National Assembly from Hangu Mr. Khayal Zaman Orakzai has passed away. May Allah grant him a place in Jannah.
إنا لله وإنا إليه راجعون pic.twitter.com/CbaWl5oVSn
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 14, 2022
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انکی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
