English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف غیر اخلاقی پوسٹ، مسلم لیگ ن کا کارکن گرفتار

القمر

سوشل ميڈيا پر وزیراعظم کے خلاف غير اخلاقی پوسٹ کرنے پر لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ايک شخص کو حراست ميں لے ليا ہے۔ اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔

ملزم کو ايف آئی اے سائبر کرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست ميں ليا ہے۔ ايف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے۔

ايف آئی اے سائبرکرائم نے حراست ميں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ ميں لے ليا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اول کیخلاف گھٹیا اور من گھڑت خبریں، حکومت کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تشریف لے کر گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔

شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے