English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سخت پابندیاں لگیں گی:جرمنی

القمر

جرمن چانسلر اولاف شولس نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اب کریملن کی جانب سے فوجی حملہ کسی بھی روز متوقع ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف کسی ایسی فوجی جارحیت کی صورت میں، جس سے اس کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کو خطرہ لاحق ہو، وہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی جو ہم نے احتیاط سے تیار کی ہیں۔

چانسلر نے کہا کہ ہم انہیں نیٹو اور یورپ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر نافذ کر سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ جرمن چانسلر  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے آج  اور  کل  روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں تاہم، ایک جرمن ذرائع کے مطابق برلن کو ان مذاکرات سے کسی طرح کے ٹھوس نتائج کی توقع نہیں ہے۔

جرمن چانسلر روس پر یہ واضح کریں گے کہ اس معاملے میں مغرب متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں روس پر سخت ترین پابندیاں  لگائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے