English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی ادویات جارجیا کی منڈیوں میں

القمر

جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی غاریباشویلی نے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں معیاری ادویات کے داخلے سے متعلقہ فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی سے خریدی گئی ادویات چند ہفتوں میں میڈیکل اسٹوروں میں تقسیم کر دی جائیں گی۔

غریباشویلی نے تبلیسی میں سرکاری عمارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کا انتہائی مہنگا ہونا ناقابلِ قبول ہے۔ ہم نے قیمتوں میں کمی کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ آئندہ ہفتے سے ہم ترکی سے درآمد کردہ ادویات میڈیکل اسٹوروں پر بھیجنا شروع کر دیں گے۔ دواساز کمپنیوں کے درآمد کنندگان ترکی سے معیاری اور سستی ادویات خریدنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ادویات میڈیکل اسٹوروں پر پہنچنا شروع ہو جائیں گی”۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم غریباشویلی نے گذشتہ ماہ جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” ہم نے ترکی سے معیاری اور سستی ادویات درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے