صدر رجب طیب ایردوان کے آج سے شروع ہونے والے دورہ متحدہ عرب امارات کے بارے میں آج یو اے ای پریس میں وسیع پیمانے کی خبریں شروع ہوئی ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے اخبارات نے صدر ایردوان کے دورے کا اعلان "ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات فروغ پا رہے ہیں” کی سرخی کے ساتھ کیا۔
الوطن اخبار نے "متحدہ عرب امارات اور ترکی: بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات” کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر میں لکھا ہے کہ ، "ترک صدر یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور دوست ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط اور آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔”
خبروں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ امورکو فروغ دینے کی خواہش کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
التحاد اخبار نے "باہمی تعلقات کی ترقی” کی سرخی لگاتے ہوئے ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان تعلقات میں ترقی پذیر اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدر ایردوآن کا دورہ متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسے اعلیٰ سطح پر لے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ انقرہ بھی دونوں ممالک کے باہمی معاشی اور دیگر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم آغاز تھا۔
الابیان اخبار نے بھی اس دورے کے بارے میں اپنی خبر کو "اسٹریٹیجک تعلقات میں انقلاب” کی سرخی کے ساتھ اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی معاہدے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، کہا گیا کہ ایردوان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی کی سطح تک لے جائے گا۔
