یورپی مرکزی بینک کی گورنرکرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ مستقبل قریب میں افراط زر بلند رہے گا۔
کرسٹین لیگارڈ نے فرنسیسی شہر اسٹراسبرگ میں ، یورپی کی جنرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔
لیگارڈ نے وضاحت کی کہ یورو زون میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے باعث اٹھائے گئے اقدامات سے شرح نمو میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ”سپلائی کی رکاوٹوں اور توانائی کے زیادہ اخراجات جیسے عوامل سے مختصر مدت میں اقتصادی سرگرمیوں میں سستی کی توقع ہے۔”
لیگارڈ نے نشاندہی کی کہ معیشت پر کووڈ-19 کی آخری لہر کا اثر پچھلی لہروں سے کم ہے، اور کہا کہ انہیں اشارے ملے ہیں کہ سپلائی میں رکاوٹیں کم ہو گئی ہیں، اورہم اس کے تسلسل میں امسال مضبوط اقتصادی بحالی کی توقع کرتے ہیں۔
یہ یاد دلاتے ہوئے کہ حالیہ مہینوں میں یورو زون میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لیگارڈ نے کہا کہ”ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں مہنگائی کی سطح بلند رہے گی۔ توانائی کی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجہ بنی ہوئی ہیں۔”
