English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

القمر

تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا نے اپنی تاحیات نااہلی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کردیا۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن نے تاحیات نااہل قراردیاتھا،جس کو انہوں نے اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

وسیم سجاد ایڈووکیٹ کےذریعےدائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا اس کا 9فروری2022 کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیررفیصل واوڈا کو دوہری شہریت کیس میں نااہلی قرار دیتے ہوئےان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس پر ان کا بطورسینیٹر نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیاتھا، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ فیصل واوڈا2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے