جاپان نے کہا ہے کہ ہم، روس کے یوکرائن پر قبضے کی صورت میں، بین الاقوامی رائے عامہ کے ساتھ مربوط شکل میں اور موزوں ردعمل پیش کریں گے۔
جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشیماسا نے منعقدہ پریس کانفرنس میں یوکرائن پر قبضے کی صورت میں روس پر پابندیوں کے امکان کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ روس نے یوکرائن پر قبضہ کیا تو ہم بین الاقوامی رائے عامہ کے ساتھ مربوط شکل میں اور درپیش صورتحال کے مطابق ردعمل پیش کریں گے۔
انہوں نے پابندیوں کا ذکر کیا لیکن ان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور سفارتی مذاکراتی حل کی تلاش پر زور دیا ہے۔
دوسری طرف کویوڈو خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ جاپان حکومت نے یوکرائن میں موجود تقریباً 130 جاپانی شہریوں کی تحفظ کے لئے ملک کے مغربی شہر لیویو میں رابطہ آفس قائم کر دیا ہے۔
کابینہ کے ہیڈ سیکرٹری ماپتسونو ہیروکازو نے بھی کہا ہے کہ تازہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔
تاہم جاپان کے وزیر تجارت، صنعت و اقتصادیات ہاگوئیدا کوئچی نے کہا ہے کہ کسی ممکنہ قبضے کی صورت میں روس کے ساتھ توانائی کی ترسیل منقطع ہونے کا امکان ہمارے لئے شدید تشویش کا سبب بن رہا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان وزارت خارجہ نے 11 فروری کو اپنے شہریوں کو، یوکرائن سے نکلنے اور اس ملک کی سیاحت سے، مقصد خواہ کچھ بھی ہو، پرہیز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
