روس نے فوجی مشقوں کے دائرہ کار میں فرائض مکمل کرنے والی بعض فوجی یونٹوں کی اپنی بیسوں کی طرف واپسی کا اعلان کیا ہے۔
روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ظاہرووا نے شوسل میڈیا سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مشقوں میں فرائض مکمل ہونے کے بعد بعض روسی فوجی یونٹوں نے بیسوں کی طرف واپسی شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "15 فروری 2022 کا دن جنگی پروپیگنڈے میں مغرب کی ناکامی کے دن کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا۔ کوئی ایک بھی گولی چلے بغیر شرمندگی اور ہزیمت کے ساتھ”۔