ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نو مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نو تا دس مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس دورے سے قبل صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سادات اونال سولہ تا سترہ فروری کے دوران فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کیے لیے جانے والا ترک وفد بعد ازاں اسرائیلی حکام کے ساتھ صدر ہرزوگ کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے بعض وزرا بھی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی غرض سے گیارہ تا تیرہ مارچ کے درمیان ترکی کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی سے متعلق خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ ملا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں