ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدررجب طیب ایردوان دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے  بعد دبئی  روانہ

صدر رجب طیب ایردوان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوسرے روز دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے  بعد دبئی  روانہ ہوگئے  ہیں۔

ایردوان   نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ   ایکسپو  فیلڈ میں  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی  ہے ۔

 دونوں رہنماوں نے  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے اپنے  وفود کی قیادت کی۔

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ ” مجھے ترکی کے قومی دن کے نام سے منسوب   ایکسپو 2020 دبئی  کی  نمائش کی قیادت  اور  میزبانی کرنے پر بڑی   خوشی ہوئی  ہے۔ میں اس موقع پر  اپنے پیارے عزیز بھائی المکتوم کی گرمجوشی  کا شکر گزار ہوں ۔ میں متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020 کے "ذہنوں کا جوڑ، مستقبل کی تخلیق” کے زیر عنوان نمائش کا  کامیابی سے منعقد  کرنے پر مبارکباد   پیش کرتا ہوں ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں