ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیک جمہوریہ: ہم یوکرائنی مہاجرین قبول کرنے پر تیار ہیں

چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم پیٹر فیالا نے کہا ہے کہ روس۔ یوکرائن کشیدگی میں اضافے کی صورت میں ہم یوکرائنی مہاجرین قبول کرنے پر تیار ہیں۔

وزیر اعظم فیالا نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیک جمہوریہ، یوکرائن کی مادی امداد جاری رکھے گا لیکن اگر روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ہم یوکرائنی مہاجرین کو قبول کرنے پر تیار ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ہم سرحدی ہمسایہ ملک سلوواکیہ کو بھی امداد فراہم کرنے پر تیار ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ہم سلوواکیہ۔ یوکرائن سرحد پر ڈیوٹی کے لئے پولیس ٹیمیں بھیج سکتے ہیں۔

وزیر اعظم پیٹر فیالا نے کہا ہے کہ کیف میں چیک سفارت خانے کو بند نہیں کیا گیا لیکن سفارتی عملے کے کنبے ملک سے نکل آئے ہیں۔ اس وقت یوکرائن میں تقریباً 50 ڈپلومیٹ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں