ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورمیں رشتے کے تنازعے پرماں بیٹی کوقتل کردیا گیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں رشتے کے تنازعہ پرماں بیٹی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔دونوں کو تیز دھارآلے سے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے ایک گھر سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی تصدیق 45 سالہ بشریٰ اوراس کی 20 سالہ بیٹی ثنا کے ناموں سے ہوئی ہے، جہیں  لڑکی کے چچا زاد مبارک نامی لڑکے نےتیز دھار آلے سے قتل کیا  ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ خواتین کو رشتے کہ تنازعے پر قتل کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مزید حقائق تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں