اینکرپرسن ثناء بچہ نے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے مریم نواز کو ان کی ‘مالکن’ کہنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی۔
یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”ٹو دی پوائنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے ثناء بچہ سے سوال پوچھا کہ آپ ایک خاتون بھی ہیں، آج کل جس طرح کے بیانات دیئے جا رہے ہیں، اس کو آپ کس طرح سے دیکھتی ہیں۔
پاکستان تحریک کے انصاف کا وزیر دفاع۔۔۔۔ pic.twitter.com/8UdPs8UkuH
— Sana Bucha (@sanabucha) February 16, 2022
اس کا جواب دیتے ہوئے ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت کے درمیان بڑی ہی باریک لائن ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس کا ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کہاں لائن کراس کرتے ہیں اور کہاں نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج معاون خصوصی شہباز گل صاحب اپنی پریس کانفرنس میں دفاع کر رہے تھے، اس پر میں نے ان کی تصویر لے کر اس پر تحریر کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر دفاع، لیکن اس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بات آپ کو آپ کی مالکن مریم صاحبہ نے بتائی تھی؟
یہ بات آپکو آپکی مالکن مریم صاحبہ نے بتایا تھا ؟ https://t.co/8I4Kz6KTXn
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 16, 2022
ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز گل کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔ لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں۔
حکومتی ترجمان شہباز گل نے ٹویٹر پر مریم نواز کو سینئرتجزیہ کار ثنا بچہ کی مالکن کہا
اس بیان پر ثنا بچہ کا ردعمل، کیا کہا اس ویڈیو میں سنیے@sanabucha*Team MAK* pic.twitter.com/MwtZtXkAzW
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) February 16, 2022
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے مریم نواز کو میری مالکن قرار دیتے ہیں اور بار بار میرے ہی پروگرام کا کلپ نکال کر چلاتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے۔
انہوں نے شہباز گل کی ٹویٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے نہیں تھکتے کہ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، تو ان کو سوچنا چاہیے کہ میں بھی کسی کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے میرے خلاف جو زبان استعمال کی ہے میرے پاس اس کے ردعمل کیلئے بالکل الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی۔
