وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترک وزیر نے لکھا کہ انہوں نے آج کورونا ٹیسٹ کروایا تھا وہ پازیٹیو نکلا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بیماری زیادہ محسوس نہیں ہو رہی۔”میں بغیر کسی وقفے کے کچھ دیر تک گھر سے اپنا کام جاری رکھوں گا۔ خدا تمام مریضوں کو صحت یاب کرے۔”
