English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا واقعات میں گزشتہ ایک ہفتے میں کمی کا مشاہدہ

القمر

اعلان کیا گیا ہے کہ BA.2، کورونا وائرس  کے اومیکرون ویرینٹ کی ذیلی اقسام میں سے ایک ہے، اب 10 ممالک میں غالب ہو چکا ہے اور زیادہ تر کیسز پر مشتمل ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ہفتہ وار کوویڈ 19 اپ ڈیٹ رپورٹ میں، عالمی کوویڈ 19 کیسز، اومیکرون اور اس کی ذیلی اقسام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے 7 تا13 فروری کو عالمی سطح پر کووِڈ-19 کیسز میں اضافے کی شرح میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی، جب کہ اموات  کی شرح میں پچھلے ہفتے کے مقابلے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں تقریباً 16 ملین نئے کووِڈ  کیسز تعین ہوئے جب کہ تقریباً 75,000 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

کیسز میں سب سے زیادہ کمی ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں دیکھی گئی جہاں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اضافے کی شرح 37 فیصد کم تھی۔

اسی سلسلے میں ڈبلیو ایچ او کے امریکن ریجن میں 32 فیصد، افریقہ میں 30 فیصد، یورپ میں 16 فیصد اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے