English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام، حلب کے مغرب میں ایندھن کے گودام پر اسد قوتوں کا حملہ، 4 شہری ہلاک

القمر

 شام میں اسد حکومت اور اس کے حامی ایران کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہوں کے حلب صوبے کے مغرب میں واقع ایندھن کےگودام  پر حملے میں 4 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ایک زخمی ہوگیا۔

حلب کے مغرب میں شیخ علی گاؤں میں تعینات اسد افواج اور ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں پر مشتمل حکومتی قوتوں نے حلب کے مغرب میں واقع ترمانی گاؤں میں ایندھن کے اسٹیشن پر زمین سے زمین پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرتے ہوئے  جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

شہری دفاع ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق حملے میں 4 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جبکہ ایک زخمی شہری کو  ہسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے