ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں شدید بارشیں،متعدد افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

ریو ڈی جینیرو سے شمال کی طرف واقع شہر پیٹروپولیس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ شدہ مکانات، ڈوبی ہوئی گاڑیاں اور دکانیں دکھائی دے رہی ہیں۔

برازیل کے صدر، جو روس کے سرکاری دورے پر ہیں، نے اپنے وزراء سے متاثرین کی فوری امداد کے لیے کہا ہے۔

حال ہی میں برازیل کی جنوب مشرقی ہمسایہ جزیرہ ریاست میناس گیریس میں آنے والے طوفان میں  گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں