English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‏اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر 24 نیوز چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

القمر

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر 24 نیوز چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا کر دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 24 نیوز کی مسلسل خلاف وزریاں قابل تشویش ہیں۔ آئندہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے چینل 24 پر پروگرام دستک جو کہ مورخہ 3 فروری 2022ء کو نشیر کیا گیا تھا، میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویر نشر کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے چینل 24 کی قوانین اور احکامات کی مسلسل خلف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلہ کرتے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے