English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو کی عالمی سیاست میں مزید اہم کرددار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں: فخر الدین آلتون

القمر

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹرفخر الدین آلتون نے کہا کہ انہیں  توقع ہے کہ  نیٹو عالمی سیاست اور مستقبل میں رکن ممالک کی سلامتی کی توقعات میں پہلے سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔

آلتون نے ان خیالات کا اظہاردارالحکومت انقرہ  میں  منعقد ہونے والے  نیٹو کی 70 سالہ سالگرہ کی تقریب کے دائرہ کار میں  "تبدیلتی حرکیات اور طویل مدتی اتحاد:  کے زیر عنوان  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آلتون نے نشاندہی کی کہ آج، نیٹو صرف ایک ایسا اتحاد نہیں ہے جو بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں کو متحد کرتا ہے، بلکہ ایک مضبوط بین الاقوامی تنظیم ہے جس کے 30 اتحادی امریکہ سے لے کر ایشیا کی سرحدوں تک پھیلا ہوا ہے۔

آلتون نے کہا کہ ترکی کو نیٹو اور اس کے اتحادیوں سےکئی ایک  توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیٹو  جو یورپ میں استحکام میں کردار ادا  کررہا ہے  اسے  یورپ کی سرحدوں پر استحکام کی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ  اس سے  پوری دنیا کے لیے استحکام  قائم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  نیٹو  کو   دہشت گردی اور دہشت گردی جیسے مسائل نئے دور کے اہم ترین مسائل ہیں جن  کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کو ایک ہی وقت میں شام میں داعش اور PKK جیسی بہت سی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنا پڑرہا ہے، التون نے کہا کہ اس لڑائی میں ترکی کو اپنے نیٹو اتحادیوں سے وہ حمایت  اور مدد حاصل نہیں ہو سکی جس کی اسے توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج یوکرین نیٹو کی توجہ کا مستحق ہے، بالکل اسی طرح جس طرح افغانستان  میں القاعدہ نیٹو کی ترجیح کا باعث رہا ہے  اسی طرح  شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام کی خانہ جنگی میں عدم استحکام پیدا کرنے والی دہشت گرد تنظیموں اور غیر ملکی طاقتوں کے درمیان توازن قائم کرنا نیٹو کا ایجنڈا ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے گزشتہ 70 سالوں میں بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

"ہمیں امید ہے کہ نیٹو عالمی سیاست اور اس کے رکن ممالک کی سلامتی کی توقعات میں مستقبل میں پہلے سے کہیں زیادہ حصہ ڈالے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے