صدرڈاکٹرعارف علوی نے غربت کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں خدمات پر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور سفارتی عملے کے اراکین شریک ہوئے۔
