English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان نےپولیو کے خاتمے میں مسلسل معاونت پربل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کوسراہا

القمر

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے میں حکومت پاکستان سے مسلسل معاونت اور شراکت داری پر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کوسراہا ہے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے ۔بل گیٹس وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پولیو کے خاتمے کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہلی بار پاکستان آئے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان پولیو واقعات کی بنیادی وجہ ہے جو ہمارے دو صوبوں کا ہمسایہ ہے اور وہاں صحت کی ایمرجنسی سمیت انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی امداد کی فوری ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بنیادی ضروریات کی فراہمی میں چار کروڑ افغان شہریوں کو مکمل امداد فراہم کررہا ہے۔

بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کیلئے قیادت، ہیلتھ ورکرز اور والدین کی کوششوں کو انتہائی سراہا ۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی پابندیوں کے باوجودپاکستان نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے اور مسلسل پولیوویکسین دے رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے