ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو کی ترکی اور یونان کی اتحاد میں شمولیت کی 70ویں سالگرہ پر مبارکباد

نیٹو نے ترکی اور یونان کی اتحاد میں شمولیت کی 70ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

نیٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں دیے گئے بیان  میں  اس بات کی یاد دہانی  کروائی گئی ہے کہ   دونوں ممالک 18 فروری 1952 کو اتحاد میں شامل ہوئے تھے۔

ترکی اور یونان کو مبارکباد دیتے ہوئے، نیٹو نے دونوں ممالک کے الحاق کے سالوں کی تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو دوبارہ شیئر کیا  ہے ۔

بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں ترک اور یونانی فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ نیٹو کے جنوبی حصے کی سلامتی کے لیے دونوں ممالک کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

آج سے 70 سال قبل اس اتحاد کے بانی 12 ارکان کے بعد ترکی اور یونان نیٹو میں شامل ہونے والے پہلے دو ممالک بن گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں