ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین فاسٹ بائولر جیمز فالکنر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث پی ایس ایل 7 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔

جیمز فالکنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’”میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے پی سی بی کی جانب سے میرے معاہدے/ ادائیگیوں کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل چھوڑنا پڑا ، میں پوری مدت یہاں رہا ہوں اور وہ مجھ سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “جانے سے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہاں بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ ہے اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی طرف سے بدنامی کا باعث ہے مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھ چکے ہوں گے”۔

جیمز فالکنر کے اس اعلان پر پی سی بی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا افسوس کے ساتھ نوٹس لیا ہے اور جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

پی سی بی نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کی طرح فولکنر کی بھی 70 رقم ان کے دیئے گئے بنک اکاؤنٹ میں بھجوا دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے بعد میں پی سی بی کو بتایا کہ وہ اکاؤنٹ ان کے استعمال میں نہیں۔ پی سی بی نے بینک سے رقم واپس کرنے کی درخواست کی لیکن مؤخر الذکر نے رقم واپس نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

فولکنر نے گزشتہ روز بھی اسی احتجاج میں ملتان کے خلاف میچ نہیں کھیلا۔

پی سی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ جیمز فوکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں