English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

القمر

مدینہ منورہ: سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ایک ٹریول کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں مدینہ منورہ کواکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہرقراردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں رات کے اوقات میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے اورصنف کی بنیاد پرحملوں کے خطرے کا جائزہ لیا گیا اوردونوں شعبوں میں مدینہ منورہ کو10 میں سے 10 نمبردئیے گئے۔

اکیلے سفر کرنے والی خواتین کے لئے دنیا کے محفوظ شہروں کی فہرست میں تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی دوسرے اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی تیسرے نمبر پر رہا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے