اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں ’معاشی ترقی کی بلند سطح‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور استعمال میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ معاشی ترقی میں رواں سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا اور آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان میں بجلی کی جنریشن اور استعمال میں سالانہ %9 کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ معاشی ترقی میں اس سال بھی %5 سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس معاشی ترقی کی بلند سطح پر ہر سال لاکھوں نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں اور آمدن میں اضافہ بھی۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 19, 2022
