صومالیہ کے بلد وینہ شہر کے ایک کیفے میں ایک خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھے بم کو دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا جس سے کم ازکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ صوبہ حران کے دارالحکومت بلد وینہ میں ایک پر ہجوم کیفے میں خود کش حملے میں کم ازکم 10 افراد جائے وقوعہ پر دم توڑ گئے۔ جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہد عبد ر مہد حسین نے بتایا کہ یہ ایک زور دار دھماکہ تھا اور جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی۔
دھماکہ ہونے والے شہر میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی تو الا شباب نے گزشتہ چند ہفتوں میں انتخابات کا انعقاد ہونے والے ملک میں متعدد شہرو ں میں بم حملے کیے ہیں۔
