امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک ہیلی کاپٹر اس وقت ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں سیاح نہا رہے تھے۔
خبر کے مطابق، ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر سمندر برد ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔
میامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اورشہری ہوا بازی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر سے تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان اسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جب کہ دو کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی۔