ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں دہشت گردی کا خطرہ،امریکی محتاط رہیں

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق متنبہ کر دیا ۔

ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے جبکہ مراکز خریداری، ٹرین اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق، ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے لہذا امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ روس میں امریکی شہری انخلا کی منصوبہ بندی کریں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں