ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کا روس کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، چینی پروفیسر

ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولٹیکل سائنس اینڈ لا کے پروفیسر اور چارہر انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو چینگ شیزہونگ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس تاریخی اور انتہائی تزویراتی اہمیت کا حامل ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں پروفیسر چینگ شیزہونگ کا کہنا تھا کہ ’یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ 23 سال کے بعد روس نے پاکستان کے سربراہ کو ماسکو کے دورے پر بلایا ہے، اس سے وزیراعظم عمران خان کی قدآور شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن عمران خان کا بہت احترام کرتے ہیں اور اب پاکستانی رہنما چاہے علاقائی مسائل پر بات کریں یا بین الاقوامی مسائل پر، ان کی آواز کو ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستانی شہریوں اور قوم کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنے تجزیے میں پروفیسر چینگ شیزہونگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کی تزویراتی اہمیت 3 پہلووں سے جھلکتی ہے، جس میں پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بڑھنا، بھارت کے امریکا کے قریب ہونے سے روس کا پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون میں جھکاؤ اور پاکستان، چین اور روس کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات بیرونی طاقت کے خلفشار کو روکنے کے لیے سازگار ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی خداداد صلاحیتوں کو بین الاقوامی برادری نےتسلیم کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں، پاکستان کی سفارت کاری، جیو اکنامک حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان متوازن تعلقات کے عزم کے ساتھ بہت ’مضبوط اور کامیاب‘ رہی ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post وزیراعظم عمران خان کا روس کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، چینی پروفیسر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں