کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی کو فندق کا وطن قبول کیا جاتا ہے؟
چین، فندق کا نقطہ آغاز ہونے کے باوجود ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحلوں کو اس خشک میوے کا مادرِ وطن کہا جاتا ہے۔ ازمنہ قدیم کے ایک بڑے تاریخ دان ہیروڈوٹس کے،’ہیروڈوٹ کی تاریخ’ نامی تصنیف میں، رقم کردہ الفاظ کے مطابق فندق بحیرہ اسود کے مشرق میں پیدا کی جاتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس نے ازمنہ قدیم میں فندق کا تیل نکالنے کا طریقہ بھی بیان کیا ہے۔ اس قدیم حوالے کی وجہ سے ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے کو فندق کا مادرِ وطن مانا جاتا اور اس میوے کے اسی علاقے سے دنیا بھر میں پھیلنے کو قبول کیا جاتا ہے۔ آج بھی فندق کی پیداوار میں ترکی دنیا بھر میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔
فندق پکنے اور اکٹھا کرنے تک متعدد مراحل سے گزرتا ہے ۔ صحت کے حوالے سے یہ پھل متعدد فوائد رکھتا ہے۔ میگنزئیم سے مالا مال ہونے کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط کرتا اور ہڈیاں گھُلنے کی بیماری سے بچاتا ہے۔ پروٹین کا ڈپو ہونے کی وجہ سے صحت مند نشو ونما کے لئے فندق کو بچوں کی خوراک میں روزانہ شامل کرنا چاہیے۔ وٹامن ای کی وافر مقدار کی وجہ سے فندق کینسر سے بچاتا اور خلیوں کو تازگی بخشتا ہے۔ دماغی صحت ، خون کے بہاو میں توازن اور قوت مدافعت کے حوالے سے بھی متعدد فوائد کا حامل ہونے کی وجہ سے فندق کا روزانہ استعمال مختلف بیماریوں کا شکار ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
