English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوہانسک اور دونیسک سے متعلق روسی اعلان مسترد کیا جاتا ہے:ترک امور خارجہ

القمر

ترکی نے روس کی جانب سے دونیسک اور لوہانسک جمہوریاوں کو قبول کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

امور خارجہ کے مطابق، روس کی جانب سے دونیسک اور لوہانسک جمہوریاوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو کہ یوکرین کے سیاسی اتحاد،حاکمیت اور زمینی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترکی روس کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ تمام طرفین باہمی احترام اور عالمی قوانین کے دائرے میں اس مسئلے کا حل تلاش کریں علاوہ ازیں، موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترک شہریوں کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ یوکرین کے مشرقی علاقوں سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ روسی صد رپوٹن نے گزشتہ شام  عوامی جمہوریہ دونیسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک کی خود مختاری کو تسلیم کر لیا تھا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے