وزیر تجارت مہمت مُش تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی غرض سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد کا دورہ کریں گے۔
وزارت کے بیان کے مطابق، 25 فروری کو ہونے والے دورے کے دائرہ کار میں، وزیر ُمش ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے۔
وزیر ُمش کابینہ کونسل کے نائب چیئرمین سردار بردی محمدوف اور چاری گالیچوف ، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن ایجنسی کے سربراہ میمیتھن چاکیوف کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس دورے کے دوران ترکی اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے علاوہ سرمایہ کاری اور معاہدے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترکی اور ترکمانستان کے درمیان تجارت کا حجم 2021 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد اضافے کے ساتھ 1.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں ترکمانستان کو ترکی کی برآمدات 985 ملین ڈالر رہیں جبکہ مذکورہ ملک سے اس کی درآمدات 711 ملین ڈالر رہیں۔
ترکمانستان میں ترکی کی سرمایہ کاری 434 ملین ڈالر کی سطح پر ہے جبکہ ترکمانستان سے ترکی میں سرمایہ کاری 1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ،
ترک کنٹریکٹرز کی جانب سے ترکمانستان میں آج تک 50 بلین ڈالر کے 1061 منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔
