ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فخر الدین آلتون کا سینگال کے اخبار کے لیے مقالہ

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے کہا کہ ترکی افریقہ میں اپنے  دوست ممالک  کے ساتھ  دوطرفہ اور علاقائی طور پر پائیدار اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

آلتون   نے سینیگال کے روزنامہ Bes Bi-Le Jour میں مقالی کی سرخی ہے  "ہم مل کر ترکی-افریقہ کے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں”۔

انہوں نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ افریقہ ان خطوں میں  شامل ہے  جس کے بارے میں ترک عوام  گزشتہ دو دہائیوں سے بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان ہمیشہ  براعظم  افریقہ  کے  ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور اس تناظر میں ترکی، افریقی ممالک کے ساتھ آج تک کئی اقتصادی اور سیاسی معاہدے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترک عوام، کاروباری دنیا اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے براعظم میں بہت سے منصوبوں  میں بڑی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے   ایردوان کی  اہلیہ ایمنے ایردوان بھی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو بڑی  اہمیت  دیتی ہیں اور انہوں  نے اس سلسلے میں ایک کتاب  بھی  شائع کی ہے۔

آلتون نے کہا کہ افریقہ میں ترک سفارت خانوں اور اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور افریقہ میں ترک عوام کی گہری دلچسپی بھی  بڑھتی  جارہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  یہ تمام سرگرمیاں براعظم افریقہ  کے مستقبل  کو مزید  مستکم  بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے  کے لیے  مشترکہ  جدو  جہد جاری رکھے  ہوئے ہیں ۔

آلتون  نے  کہا کہ  حکومتِ  ترکی  ،  افریقہ  کے کاروباری افراد اور عوام کی صلاحیت  سے  پوری  طرح آگاہ ہیں ۔

آلتون نے کہا کہ ترکی، دنیا میں ایک ابھرتی ہوئی  قوت ہے جو  دوسرے خطوں اور ممالک کے ساتھ نتیجہ خیز اور مستقل شراکت داری قائم کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افریقہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی طور پر پائیدار تزویراتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ترکی ایک مستحکم طاقت کے طور پر اپنے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں