ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب ریفرنس میں باعزت بری کر دیا گیا

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نیب ریفرنس میں بری ہوگئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا، اور عدالت نے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا، ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھے، جس میں سے دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے، اور ایک ملزم انتقال کرگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں