English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے پنجاب کے سٹیزن پورٹل میں موصول ہونے والی شکایات حل کر دیں

القمر

وفاقی محکموں نے بڑے پیمانے پر عوام کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے پنجاب سے موصول ہونے والی 32 ہزار 102 شکایات میں سے 31 ہزار 565 یعنی (97 فیصد) شکایات حل کردیں۔

وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہوں اور علاقائی افسران نے یہ بات گورنر پنجاب چوہدری سرور کے زیر صدارت وزیر اعظم کے سیٹیزن پورٹل سے متعلق اجلاس میں کہی، گورنر پنجاب کو وفاقی محکموں کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اجلاس میں گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر راشد منصور، خصوصی سیکریٹری عمر سعید، سوئی گیس، نادرا، واپڈا اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو سمیت 26 وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان نے شرکت کی۔

گورنر نے افسران زیادہ سے زیادہ شکایات کا ازالہ کرنے کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

گورنر پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران پنجاب کے وفاقی محکموں کو 32 ہزار 109 شکایات موصول ہوئیں، جس میں سے 31 ہزار 365 کو حل کردیا گیا ہے جبکہ 544 مختلف عدالتی معاملات کے سبب تاخیر کا شکار ہیں۔

گورنر نے لاہور میں نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس کا سہولت سینٹر قائم کرنے کے اقدامات کو سراہا اس کے ذریعے وراثت اور جانشینی سرٹیفیکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر گورنر چوہدری سرور نے تمام محکموں کو بروقت عوامی شکایات حل کرنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

پاور کمپنیز کے سربراہان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے گورنر نے زور دیا کہ اوور بلنگ اور بجلی کے میٹر نصب کرنے کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد ازا جلد حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے انہیں سہولت فراہم کریں۔

لائیو اسٹاک

پنجاب کے لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے دعویٰ کیا ہے کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت نے لائیو اسٹاک، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سرمایہ کاری و تجارت بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

منبع: ڈان نیوز

The post وفاقی حکومت نے پنجاب کے سٹیزن پورٹل میں موصول ہونے والی شکایات حل کر دیں appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے