English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رائے ونڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد خاتون سے مبینہ زیادتی، ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی

القمر

 لاہور: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ برہنہ کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی گئی۔ رائے ونڈ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان ابرار، وقاص اور رفیق درخواست واپس لینے لیے دباؤ ڈالتے ہیں جبکہ ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے