English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدر کی وزیراعظم عمران خان سے بغیر فاصلے ملاقات کے چرچے

القمر

 ماسکو: روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان سے بغیر کسی فاصلے کے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کورونا کے بعد سے روسی صدر نے دنیا بھر کی متعدد شخصیات اور سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں مغربی رہنما قابل ذکر ہیں۔

ولادی میر پیوٹن نے ان ملاقاتوں میں فاصلہ رکھا اور مہمان کو میز کے دوسرے کونے پر بیٹھایا۔ اس حوالے سے روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کے پیش نظر صدر نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات ختم، اہم امور پر بات چیت

تاہم آج ولادی میر پیوٹن کی عمران خان سے ملاقات بغیر کسی فاصلے کے ہوئی جو مغربی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اُس نے واویلا شروع کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں روسی صدر کی فرانسیسی صدر، ایرانی سپریم لیڈر سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے