English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورنگی کازوے پر ناکہ لگا کرشہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

القمر

 کراچی: پولیس نے کورنگی کاز وے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کورنگی پولیس  کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سے 10 ہزار روپے نقد، 2 ٹی ٹی پستول، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینے ہوئے 8 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکوؤں نے کورنگی اور ملیر ڈسٹرکس میں تفریحی مقامات پر وارداتوں کا انکشاف کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ملیر ندی بند کے قریب رہائشی ہیں اور پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورنگی کاز وے پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم کیا تھا اس واردات کے بعد ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا جان محمد بروہی کو معطل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے