صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں دارالحکومت انقرہ میں سیکورٹی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔
صدارتی کمپلیکس میں ہونے والا یہ اجلاس جو ایک گھنٹہ 50 منٹ تک جاری رہا میں یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر برائے قومی دفاع حلوصی آقار ، وزیر داخلہ سلیمان سویئلو، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گیولر ، نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ حقان فیدان، صدارتی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون ، صدر کے پرائیویٹ سیکریٹری حسن دوان اور ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ میولود چاوش نے قازقستان میں موجودگی کی وجہ سے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی یوکرین میں ڈونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
