ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیاں، امریکا نے پاکستانی نیشنل بینک پر 20 اعشاریہ 4 ملین ڈالر جرمانہ عائد کردیا

امریکا کے فیڈرل ریزرو بورڈ نے منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیوں پر نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف 20 اعشاریہ 4 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک امریکا میں کام کرنے والا ایک غیر ملکی بینک ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں ہے، اس کی جانب سے منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکشین میں کہا گیا ہے پاکستانی بینک  نے امریکی بینکنگ آپریشنز کے موثر رسک مینجمنٹ پروگرام یا کنٹرولز کو برقرار نہیں رکھا جو منی لانڈرنگ مخالف قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے کافی ہے۔

فیڈرل ریزرو بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان سے اپنے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے بھی کہے گا۔

ذرائع کے مطابق مطابق فیڈرل ریزرو بورڈ نے نیشنل بینک کیخلاف یہ کارروائی نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز  کے ساتھ مل کر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں