صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان – زیلنسکی مذاکرات میں روس کے یوکرین پر حملے اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
